جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

فرانس کے بعد اسپین نے بھی اسرائیل پر بڑی پابندی لگادی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ(این این آئی)فرانس کے بعد اسپین نے بھی اسرائیلی کمپنیوں پر دفاعی نمائش میں شرکت پر پابندی لگادی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین نے اسرائیلی کمپنیوں کو میڈرڈ کی 2025 کی دفاعی نمائش میں شرکت کرنے سے روک دیا ہے۔

وزیر دفاع نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کی کمپنیاں دفاعی نمائش میں حصہ نہیں لے سکتیں۔دوسری جانب فرانس نے بھی اگلے ماہ پیرس میں ہونے والی دفاعی نمائش میں اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنیوں کو شو میں حصہ لینے سے روکتے ہوئے ساز و سامان کی نمائش پر پابندی لگا دی ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ پابندی فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے مطالبے کے بعد سامنے آئی ہے۔دفاعی نمائش کے منتظمین کی جانب سے اسرائیلی کمپنیوں کو مطلع کر دیا گیا کہ وہ 4 نومبر کو پیرس میں ہونے والے یورونوال دفاعی شو میں حصہ تو لے سکتی ہیں لیکن ساز و سامان کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔

منتظمین نے بتایا کہ فرانسیسی حکومت نے انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا کہ اسرائیلی وفود کو بغیر کسی آلات کی نمائش کے شو شرکت کی منظوری دی جائے گی۔منتظمین کے مطابق حکومتی فیصلے سے 7 اسرائیلی کمپنیاں متاثر ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے فیصلے کے مطابق اسرائیلی کمپنیاں اور شہری جو شرکت کرنا چاہتے ہیں ان کا شو میں اوپر درج شرائط کے تحت استقبال کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پچھلے دنوں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے فلسطینیوں پر جاری حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیاتھا اور لبنان میں زمینی فوج آپریشن شروع کرنے پر بھی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر تنقید کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…