بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

ٹیلی ویژن نشریات بند،صرف ریڈیو چلے گا، افغان طالبان کا حکم

datetime 30  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغان طالبان حکومت نے ٹیلی ویژن نشریات کو صرف آڈیو تک محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق افغان طالبان حکومت نے آزادیوں کو محدود کرنے اور افغانستان میں سخت قوانین نافذ کرنے کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے ٹیلی ویژن چینلوں سے کہاکہ وہ اپنی نشریات کو صرف آڈیو تک محدود کردیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان میں نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل قاری یوسف احمدی نے گزشتہ ہفتے ٹیلی ویژن اور ریڈیو کی شاخوں کے سربراہوں سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ طالبان رہنما ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ نے ان پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ ٹیلی ویژن چینلز کی نشریات بند کردیں کیونکہ وہ جانداروں کی تصویر کشی کرتے ہیں۔قاری یوسف احمدی نے کہا کہ ٹیلی ویژن چینلز کی نشریات بند کر دی جائیں گی اور انہیں ریڈیو سٹیشنوں میں تبدیل کر دیا جائے گا، ذرائع نے انکشاف کیا کہ قندھار میں قومی ٹیلی ویژن کو ریڈیو میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ٹیلی ویژن کی نشریات نے گزشتہ روز 9دیگر ریاستوں میں بھی نشریات بند کر دی ہیں اور اپنی نشریات کو آڈیو نشریات میں تبدیل کر دیا ہے، اگرچہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آیا اس فیصلے سے تمام چینلز (سرکاری اور نجی)متاثر ہوں گے یا نہیں۔



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…