اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بی جے پی رہنما کے بیٹے کی پاکستانی لڑکی سے آن لائن شادی، تصاویر سامنے آگئیں

datetime 21  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے اترپردیش کے رہنما کا بیٹا پاکستانی لڑکی پر دل ہار بیٹھا اور دونوں کی آن لائن شادی کی تقریب نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

بی جے پی کے ایم ایل سی برجیش سنگھ پرشو بھی شادی میں موجود تھے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان و بھارت کے مابین سرحد کی لکیریں اور دیواریں ہیں لیکن دونوں ممالک کے لوگوں کے دلوں میں رشتے مسلسل مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں، ایسا ہی بھارتی ریاست اترپردیش کے شہرجونپور میں دیکھنے کو ملا جہاں بی جے پی رہنما تحسین شاہد کے بیٹے محمد عباس حیدر کی شادی لاہور میں عندلیب سے طے ہوئی تھی لیکن ویزا نہ ملنے کی وجہ سے ویڈیو کال کے ذریعے دونوں اطراف سے نکاح خواں نے نکاح پڑھایا۔

جہاں شادی میں سیکڑوں لوگ باراتی بن کر شریک ہوئے، وہیں لاہور میں دلہن کے گھر بھی لوگ شادی میں جمع ہوئے، دونوں کا نکاح ہونے کے بعد اب دلہے کو دلہن کی پاکستان سے ویزا ملنے کے بعد رخصتی کا انتظار ہے۔ جونپور کے مخدوم شاہ اڈہن کیرہائشی و بی جے پی کے کارپوریٹر تحسین شاہد نے ایک سال قبل اپنے بڑے بیٹے محمد عباس حیدر کی شادی اپنی رشتہ دار عندلیب زہرا سے طے کی تھی جو لاہور کی رہائشی ہیں۔شادی کے لیے ویزا کی درخواست بھارتی حکومت کو دی تھی، شادی کی تاریخ قریب آتے ہی ان کی پریشانی بڑھ گئی، اس دوران پاکستان میں لڑکی کی والدہ رانا یاسمین زیدی کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔

ایسی حالت میں تحسین شاہد نے لاہور اپنی بہن سے گفتگو کر کے آن لائن نکاح کرانے کا فیصلہ لیا اور آخرکار امام بارگاہ کلو مرحوم میں تحسین شاہد اپنے ساتھ سیکڑوں باراتیوں کو لے کر پہنچے اور ٹی وی اسکرین پر سب ہی کے سامنے آن لائن نکاح کروا دیا۔عالم دین مولانا محفوظ الحسن خان نے نکاح پڑھانے کے بعد بتایا کہ دین اسلام میں لڑکی کی اجازت ضروری ہے، ایسی صورت میں یہ اجازت درکار ہے کہ وہ آن لائن مولانا کو دے یا آف لائن، تو دونوں مولانا اکٹھے بیٹھ کر نکاح کرا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…