تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے 50 منٹ کی فون کال میں بات کی ہے۔ ایران پر جوابی حملہ کرنے کے اسرائیلی منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ کال اگست کے بعد دونوں رہنمائوں کے درمیان پہلی معلوم بات چیت ہے۔
ایک امریکی اہلکارنے کہاکہ ہم اس کال کو اسرائیلی ردعمل کی حدود وضع کرنے کی کوشش کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی اہلکار نے بتایا کہ واشنگٹن اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ اسرائیل ایران میں اہم اہداف پر کم شدت والا حملہ کرے گا۔ قبل ازیں اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر