اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

”فتح قریب ہے ”اسرائیل پر حملے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کی پہلی پوسٹ وائرل

datetime 2  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی )ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر کی گئی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر سینکڑوں میزائل داغے جانے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنی میزائلوں کی تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں یہ آیت لکھیں نصر مِن للہِ وفتح قرِیب۔یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور اب تک اسے سینکڑوں بار ری شیئر کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے ایک اور پوسٹ میں فارسی اور عبرانی زبان میں یہ بھی لکھا کہ اللہ کی مدد سے مستقبل میں صیہونی حکومت اور اس کے خستہ حال ڈھانچے پر مزاحمتی حملے مزید مضبوط اور درد ناک ہوں گے۔واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے، ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کی جانب سے 400 بیلسٹک میزائل اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے، میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…