منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

سری لنکا کے وزیرِ اعظم دنیش گناواردینا نے استعفی دے دیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این این آئی)سری لنکا کے وزیرِ اعظم دنیش گناواردینا نے استعفی دے دیا۔مقامی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم دنیش گناواردینا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ مارکسٹ معاشی نظریے کے حامی انورا کمارا کو سری لنکا کے عوام نے نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔55 سالہ انورا کمارا نے اپوزیشن رہنما ساجیت پریماداسا کو شکست دے دی اور اپنی کامیابی پر کہا کہ ترقی اور استحکام کے ہمارے خواب نئی شروعات سے پورے ہوں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ سری لنکا کے باشندوں کا یہ نیا اتحاد ہی نئی شروعات کی بنیاد ہے۔واضح رہے کہ 2022 کے معاشی دیوالیے کے بعد سری لنکا میں پہلے صدارتی انتخابات ہوئے ہیں جن میں کوئی امیدوار بھی 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کر سکا۔سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے انتخابی عمل کے پہلے ہی مرحلے میں باہر ہو گئے تھے، انہیں صرف 17 فیصد ووٹ ملے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…