پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مصر کے نئے دارالحکومت میں افریقہ کی بلند ترین عمارت تیار

datetime 6  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر کے نئے دارالحکومت میں افریقہ کی بلند ترین عمارت تیار ہوگئی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق مشرق وسطی کے اہم ترین اسلامی ملک مصر کے نئے تیار ہونے والے دارالحکومت شہر کا بڑا کام تقریبا مکمل ہوچکا ہے، وہاں افریقہ کی بلند ترین اور خوبصورت ترین عمارت بھی تیار ہوگئی، جسے 75 فیصد بجلی سولر سسٹم کے ذریعے مہیا کی جائے گی۔مذکورہ عمارت کو دی فوربز انٹرنیشنل ٹاور کا نام دیا گیا ہے جو کہ 787 فٹ بلند ہے، عمارت کی چھت پر ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا ہے۔

دور سے شیشے کی عمارت کی طرح نظر آنے والی بلڈنگ کو 75 فیصد بجلی سولر سسٹم سے فراہم کی جائے گی جبکہ عمارت میں استعمال شدہ پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹس بھی لگائے گئے ہیں، جس سے عمارت کی پانی کی ضروریات بھی آسانی سے پوری ہو سکیں گی۔نئے بننے والے دارالحکومت شہر کو تاحال مصری حکومت نے نام نہیں دیا، اس کی تعمیر کا اعلان 2015 میں کیا گیا تھا اور اس پر مرمتی کام کا آغاز 2016 میں ہوا تھا، نیا داالحکومت شہر حالیہ دارالخلافہ قاہرہ سے 45 کلو میٹر کی دوری پر بنایا گیا ہے اور نیا شہر بھی بحیرہ احمر کے ساحل پر بنایا گیا ہے۔

نئے دارالحکومت شہر میں 65 لاکھ افراد رہائش اختیار کر سکیں گے، شہر میں نیا پارلیمنٹ ہاوس، صدارتی محل، متعدد سرکاری دفاتر، عدالتیں، پولیس تھانے، تعلیمی ادارے، بلند و بالا و خوبصورت شاپنگ سینٹرز، لائبریریاں، مساجد اور مشرق وسطی کا سب سے بڑا چرچ بھی تیار کیا گیا ہے۔نئے دارالخلافہ میں مصری حکومت کے دفاتر کی منتقلی کا کام رواں برس کے اختتام سے قبل شروع ہوجائے گا۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…