واشنگٹن (این این آئی )وائٹ ہائوس میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہاہے کہ ایرانی حملے کی صورت میں امریکا اسرائیل کے دفاع کا پابند رہے گا۔اسرائیلی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کربی نے مزید کہا کہ حملے کے امکان کے حوالے سے کوئی پیش گوئی کرنا مشکل ہے تاہم وائٹ ہاس ایران کے موقف کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ وہ ابھی تک اچھی پوزیشن میں ہیں اور اگر انھوں نے ارادہ کر لیا تو وہ حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں، اسی وجہ سے ہم نے خطے میں اپنی افواج میں اضافہ کر دیا ہے۔کربی کے مطابق ایران کے لیے ہمارا پیغام یکساں تھا اور یکساں رہے گا … پہلا یہ کہ ایسا نہ کرے ،اس معاملے کو بڑھانے کی کوئی وجہ موجود نہیں،ایک جامع علاقائی جنگ شروع کرنے کی کوئی وجہ نہیں پائی جاتی ،دوسرا یہ کہ اگر جنگ تک نوبت پہنچی تو ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔