بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب ،مقابلہ حسن قرآت کے فاتحین کو 4 ملین ریال کے انعامات دئیے جائیں گے

datetime 20  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنرآج (بدھ کو)مسجد الحرام میں خصوصی تقریب کے دوران کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات و تحفیظ اور تفیسرقرآن 44 ویں ایڈیشن کے فاتحین کو اعزاز سے نوازیں گے۔سعودی میڈیا کے مطابقاس مقابلے کے نگراں وزیر اسلامی امور عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے کہا کہ مقابلے میں 123 ملکوں کے 173 شرکا نے حصہ لیا۔1978 میں اس مقابلے کے آغاز کے بعد اس سال اب تک سب سے زیادہ شرکا سامنے آئے ہیں۔

وزیر اسلامی امور کا کہنا تھاکہ یہ مقابلہ مملکت کی جانب سے قرآن پاک اور اسے حفظ کرنے والوں کی دیکھ بھال کو اجاگر کرتا ہے۔انہوں نے مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل اور نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز کا شکریہ اداکیا جنہوں نے مقابلے کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا۔مقابلے کے فاتحین کو مجموعی طور پر 40 لاکھ ریال کے انعامات دیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…