جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نیرج کی والدہ کے ارشد ندیم کو بیٹا کہنے پر مودی کا نیرج سے مکالمہ

datetime 11  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پیرس اولمپک کے جیولین تھرو مقابلے میں سلور میڈل جیتنے والے بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا کو مبارک باد دینے کے لیے ٹیلی فون کیا اور پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے متعلق بھی گفتگو کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے نیرج چوپڑا سے گفتگو میں ان کی کارکردگی کو سراہا اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے آئندہ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے کی امید ظاہر کی۔

اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نیرج چوپڑا سے کہا کہ آپ کی والدہ نے ارشد ندیم کو بیٹا کہا جس کی ہر جانب سے تعریف کی جا رہی ہے، آپ کی والدہ نے بات ہی بہت اچھی اور قابل تعریف کی تھی۔نیرج چوپڑا نے کہا کہ ان کی والدہ نہایت سادہ اور صاف دل کی خاتون ہیں۔ وہ ہمیشہ بھائی چارگی، محبت اور امن کا درس دیتی ہیں اور میرے حریفوں کے لیے بھی نیک تمنا کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…