جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

بنکاک کے لگژری ہوٹل میں 6 غیرملکی سیاحوں کی موت

datetime 18  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنکاک(این این آئی)تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں لگژری ہوٹل کے کمرے سے 6 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ غیرملکی خبررساں ادار نے بتایاکہ پولیس کے مطابق ہلاکتوں کا ذمہ دار مرنے والوں میں سے ایک شخص ہے جس نے چائے میں زہر ملا کر سب کی جان لی، قتل کی وجہ قرض بتائی جا رہی ہے۔پولیس تحقیقات کے مطابق مرنے والوں میں 4 ویت نام اور 2 امریکی شہری ہیں۔ مرنے والے افراد میں سے 2 نے ایک تیسری مرنے والی خاتون کو سرمایہ کاری کی نیت سے تقریبا دو لاکھ 80 ہزار ڈالر کی رقم بطور قرض دی تھی۔

بنکاک پولیس کا کہنا تھاکہ سیاحوں کا ایک گروپ مخلتف تاریخوں میں تھائی لینڈ پہنچا تھا اور انہوں نے ہوٹل میں الگ الگ کمروں میں رہائش اختیار کی تھی۔پولیس کے مطابق 15 جولائی کو اس گروپ کے تمام افراد ایک ہی کمرے میں منتقل ہوگئے تھے، جہاں انہوں نے دوپہر 2 بجے کے قریب کمرے میں کھانا منگوایا تھا، تاہم 2 بج کر 17 منٹ کے بعد کمرے سے کوئی نہیں نکلا اور نہ ہی کوئی داخل ہوا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ امریکی ایف بی آئی تھائی لینڈ کے حکام کو تفتیش میں تعاون فراہم کر رہی ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…