اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

جرمنی میں 95 سالہ نازی دادی کو 16ماہ قید

datetime 27  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیمبرگ(این این آئی) جرمنی میں نازی دادی کے نام سے مشہور 95 سالہ خاتون کو ہولوکاسٹ سے انکار پر مزید 16 ماہ کی سزا سنادی گئی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق 95 سالہ ارسولا ہیوربیک کو بدھ کو تازہ ترین مقدمے میں 16 ماہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ارسولا ہیوربیک اس سے قبل بھی کئی بار نازی نسل کشی سے انکار کرنے کے مختلف مقدمات میں جیل کی سزائیں کاٹ چکی ہیں۔

عدالتی ترجمان نے بتایا کہ خاتون نے تازہ مقدمے کی سماعت کے دوران بھی کئی بار ہولوکاسٹ پر اپنے ریمارکس کو دہرایا۔ خاتون کے حامیوں نے بدھ کو کئی بار عدالتی کارروائی میں خلل ڈالنے کی بھی کوشش کی۔ارسولا ہیوربیک انتہائی دائیں بازو کے تربیتی مرکز کی سربراہ تھیں جو 2008 میں نازی پروپیگنڈا پھیلانے کے الزام میں بند کر دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ جرمنی میں ایڈولف ہٹلر کی طرف سے یہودیوں کی مبینہ نسل کشی کو جھٹلانا غیرقانونی اور ہولوکاسٹ سے انکار پر پانچ سال تک قید ہو سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…