بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اسلامی ملکوں میں عیدالاضحی کی تاریخ میں اختلاف

datetime 28  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)بین الاقوامی فلکیات مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ اسلامی دنیا میں 2024کی عید الاضحی کی تاریخ مختلف ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مرکز نے بتایا کہ مختلف ممالک عید الاضحی کی تاریخ کا تعین چاند کے اپنے مقامی نقطہ نظر کی بنیاد پر کرتے ہیں اور چاند دیکھنے کے لیے دوسرے ملکوں پر انحصار نہیں کرتے۔مرکز نے بتایا کہ یہ ممالک ذی الحجہ کا چاند 7 جون بروز جمعہ کو دیکھیں گے۔

چاند نظر آنے پر یکم ذو الحج ہفتہ 8 جون کو ورنہ اتوار 9 جون کو ہوگی۔ اسی حساب سے دس ذو الحج یا عید الاضحی کا پہلا دن پیر 17 جون یا منگل 18 جون کو ہوگا۔مرکز نے واضح کیا کہ جمعہ 7 جون کو چاند کا دیدار دنیا کے بیشتر ملکوں میں کھلی آنکھوں سے ممکن ہے۔ اس لیے توقع ہے کہ ان تمام ملکوں میں یکم ذو الحج ہفتہ 8 جون اور عید الاضحی پیر 17 جون کو ہوگی۔مرکز نے مزید بتایا کہ اسلامی ملکوں کی اکثریت میں ذوالقعد کا مہینہ جمعرات 6 مئی کو شروع ہوا اور یہ ممالک جمعرات 6 جون کو ذوالحج کا چاند دیکھیں تو یکم ذوالحج 8 جون یا پھر 9 جون کو ہوگی۔ اسی طرح عید الاضحی اتوار 16 جون یا پیر 17 جون کو ہوگی۔چونکہ جمعرات 6 جون کو عالم اسلام کے وسط اور مغرب میں غروب آفتاب کے چند منٹ بعد چاند غروب ہو جائے گا اس لیے اس بات کا امکان نہیں ہے کہ چاند نظر آجائے اور یکم ذو الحج جمعہ 7 جون اور عید الاضحی اتوار 16 جون کو ہوجائے۔

بہت سے اسلامی ممالک ذوالحج اور عید الاضحی کے مہینے کے آغاز کا تعین کرنے کے لیے اپنے مقامی نقطہ نظر پر انحصار کرتے ہیں۔ ان ملکوں میں ملائیشیا، انڈونیشیا، برونائی، ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، ایران، سلطنت عمان، سلطنت مراکش، موریطانیہ، اور ترکی اور افریقہ کے بیشتر غبر عرب ممالک شامل ہیں۔مرکز نے فقہا کی رائے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہ دیکھتے ہیں کہ حج کے سلسلے میں تمام عازمین حج کو سعودی عرب میں سرکاری طور پر اعلان کردہ تاریخ کے مطابق عمل کرتے ہیں۔

تاہم اسلامی ملکوں میں عید الاضحی کے اعتبار سے سعودی عرب کے اعلان کی موافقت نہیں کی جاتی کیونکہ فقہا کے مطابق عیدالاضحی اور دوسرے مہینوں میں چاند دیکھنے کے اعتبار سے تاریخیں مختلف ہوسکتی ہیں۔اس حوالے سے مصر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے فلکیاتی تحقیق کے شعبہ سورج و خلائی تحقیق کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد صمیدہ نے بتایا کہ جمہوریہ مصر میں عید الاضحی کا دن ایک ہی شمار کیا جارہا، اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے کیونکہ ہم نے پورے جمہوریہ مصر میں قمری مہینوں کے چاند کی نگرانی کے لیے 7 کمیٹیاں قائم کر رکھی ہیں۔ اس کے مطابق عرفات کا دن ہفتہ 15 جون اور عید الاضحی اتوار 16 جون کو ہوگی۔

عالمی فلکیاتی مرکز کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر صمیدہ نے کہا کہ اسلامی دنیا کے بعض ممالک میں عیدالاضحی کی تاریخ میں فرق کی وجہ ماہ رمضان کے آغاز کی صحیح تاریخ کے تعین میں ناکامی ہوسکتی ہے۔ لیکن اسلامی قانون کے مطابق مسلمانوں، اسلامی اور عرب ملکوں کو عید الاضحی کی تاریخ پر متفق ہونا ضروری ہے کیونکہ اس کا تعلق حج سے ہے۔

ڈاکٹر صمیدہ نے نشاندہی کی کہ بین الاقوامی فلکیات مرکز عرب ممالک کے ماہرین فلکیات سے ہمیشہ اختلاف رکھتا ہے کیونکہ شرعی نقطہ نظر درست فلکیاتی حسابات پر غالب ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر، سعودی عرب، زیادہ تر عرب ممالک اور زیادہ تر اسلامی ممالک فلکیاتی حسابات اور شرعی حسابات پر ایک ساتھ عمل کرتے ہیں اور اس لیے وہ اوقات پر متفق بھی ہوتے ہیں۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…