بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

راہول گاندھی کاغریبی مٹانے کیلئے پاکستانی طریقہ اپنانے کا اعلان

datetime 14  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں انتخابات کا سیزن چل رہا ہے، اور دنیا بھر کے سیاستدانوں کی طرح بھارت میں بھی سیاستدان عوام سے مختلف وعدے کرتے نظر آرہے ہیں۔ انہیں میں بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی بھی شامل ہیں جنہوں نے ملک سے سیکڑوں سال سے پنپتی آئی غربت کے خاتمے کا آسان حل بتا دیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق راہول گاندھی نے الیکشن جیتنے سے قبل بھارتیوں کو غربت مٹانے کا فارمولا بتاتے ہوئے فی کس سالانہ ایک لاکھ روپیہ بانٹنے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول گاندھی نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر ہماری پارٹی لوک سبھا انتخابات جیتتی ہے تو وہ ان کے بینک اکائونٹس میں ایک لاکھ روپے سالانہ جمع کرائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یکم جولائی کو جب غریب خواتین اپنے بینک اکائونٹس چیک کریں گی، تو ان کے پاس 8 ہزار 500 روپے پہنچ جائیں گے اور یہ عمل ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو ہوگا۔راہول گاندھی کا یہ اعلان پاکستان میں جاری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ملتا جلتا لگتا ہے۔راہول گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس کے منشور کے مطابق پارٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو مہالکشمی اسکیم کے تحت ہر سال ایک لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگر آپ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، تو آپ کے پاس ہر سال 1 لاکھ روپے کھٹا کھٹ آتے رہیں گے اور ایک جھٹکے سے ہم بھارت سے غربت کا خاتمہ کردیں گے۔تاہم وہیں راہول گاندھی نے بعد میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ غربت کو ایک ساتھ ختم کرنے کی تجویز نہیں دے رہے بلکہ وہ اس مقصد کے لیے کوشش جاری رکھیں گے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…