اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں مسجد کی تعمیر کیلئے غریب بیوہ کا عطیہ کیا گیا انڈہ سوا 2 لاکھ بھارتی روپے میں نیلام ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے ضلع بارہ مولا کے علاقے سوپور میں مسجد کے لئے چندے کی اپیل پر لوگوں نے نقدی کے ساتھ برتن، مرغیاں اور چاول عطیہ کئے۔
اس موقع پر ایک غریب بیوہ عطیے میں دینے کے لئے صرف ایک انڈہ لا سکی۔منتظمین نے انڈہ نیلامی کیلئے پیش کیا تو اس کی پہلی بولی 10 ہزار روپے لگی اور پھر سوا 2 لاکھ تک جا پہنچی۔انڈہ خریدنے والے کشمیری تاجر نے کہا کہ خالص اور نیک جذبے کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، وہ اس انڈے کو فریم کرا کے گھر میں محفوظ رکھے گا۔