منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسجد الحرام کے اطراف سے 4 ہزار سے زائد بھکاری گرفتار

datetime 1  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی) مسجد الحرام کے اطراف سعودی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ہزار سے زائد بھکاری گرفتار کرلیے۔عرب نیوز کے مطابق محکمہ امن عامہ نے شہریوں اور مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی کہ وہ پیشہ ور گداگروں کو صدقہ خیرات نہ دیں۔سعودی حکام کا کہنا تھاکہ گداگری اسلام میں سختی سے منع ہے، زائرین کسی کو صدقہ خیرات نہ دیں۔

گداگری ملک کے امن کے لیے بھی خطرناک ہیں کیونکہ ان گداگروں کے پیچھے منظم مافیا ہوتی ہے اور یہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی مدد میں بھی ملوث ہوسکتے ہیں۔سعودی حکام کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں بھکاریوں کی بڑی تعداد سعودی عرب پہنچی ہے۔سعودی حکام کے مطابق ماہ رمضان المبارک میں سکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے علاوہ مختلف مقامات پر محکمہ انسداد گداگری کی ٹیمیں موجود ہیں جنہوں نے 4 ہزار سے زائدگداگروں کو گرفتارکیا ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…