منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چھوٹا قد خواب میں رکاوٹ نہ بن سکا، تین فٹ کا نوجوان ڈاکٹر بن گیا

datetime 8  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمد آباد(این این آئی)بھارت میں تین فٹ کے نوجوان نے پستہ قد کے باوجود ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کرلیا۔بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں 23 سالہ گنیش برایا غیر معمولی چھوٹے قد کے باوجود اپنے ڈاکٹر بننے کے خواب کو پورا کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔تین فٹ کے گنیش برایا کو ابتدائی طور پر میڈیکل کونسل آف انڈیا نے ایم بی بی ایس میں داخلے کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا اور کہا تھا کہ چھوٹے قد کی وجہ سے وہ ایمرجنسی کیسز نہیں سنبھال سکتے۔

گنیش نے اس کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے اس نے اپنے اسکول کے پرنسپل کے ساتھ مل کر ضلع کلکٹر اور ریاستی وزیر تعلیم سے مدد طلب کی۔گنیش برایا نے میڈیکل کونسل آف انڈیا کیخلاف گجرات ہائی کورٹ سے رجوع کیا جہاں وہ مقدمہ ہار گئے لیکن پھر بھی انکے عزم میں کمی نہیں آئی۔انہوں نے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جہاں سے برایا نے 2018 میں مقدمہ جیت لیا اور آخر کار 2019 میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوگئے۔گنیش برایا ایم بی بی ایس کے بعد بھاو نگر کے اسپتال میں انٹرن شپ بھی کرچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مریض مجھے دیکھ کر چونک جاتے ہیں لیکن پھر وہ مجھے اپنے معالج کے طور پر قبول کرلیتے ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…