منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کسی طرح کی پابندی قبول نہیں، امریکا

datetime 6  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے پاکستان میں انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر کسی بھی طرح کی پابندی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر جزوی یا مکمل حکومتی بندش کی مذمت کرتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں، پہلے بھی کہہ چکے ایکس سمیت انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر جزوی یا مکمل حکومتی بندش کی مذمت کرتے ہیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر کسی طرح کی پابندی ناقابل قبول ہے، پاکستان کے حکام پر ان بنیادی آزادیوں کے احترام کی اہمیت پر زور دیتے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا سے متعلق بنیادی حقوق کی اہمیت پر زور دیتے رہیں گے، پاکستان میں مسابقتی الیکشن ہوا، کروڑوں لوگوں نے اپنی آواز سنائی، نئی حکومت بن گئی،اس حکومت کیساتھ مل کرکام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں بے ضابطگیوں کی رپورٹس اور نتائج پر سیاسی جماعتوں کے چیلنج سامنے آئے، ان چیلنجز اور ان بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات ہونی دیکھنا چاہتے ہیں۔میتھو ملر کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے مابین تعلقات کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، ان چیلنجز، بیضابطگیوں کی مکمل تحقیقات ہوتی دیکھناچاہتے ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…