مدینہ منورہ(این این آئی)حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک منصوبے کا اعلان کر دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق خانہ کعبہ میں مطاف عمرہ زائرین کے لیے مختص کیا جا رہا ہے۔
حرمین انتظامیہ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں صرف طواف کرنے والے زائرین بالائی منزلوں سے خانہ کعبہ کا طواف کر سکتے ہیں۔حرمین شریفین انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ مناسک کی آسان ادائیگی کے لیے مطاف کو عمرہ زائرین کے لیے مختص کیا جا رہا ہے۔حرمین انتظامیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران تراویح اور تہجد کی نمازوں کے اماموں کا تقرر بھی کر دیا گیا ہے۔