بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

انسانوں کے سبب پرندوں کی سیکڑوں اقسام معدوم ہونے کا انکشاف

datetime 1  جنوری‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی) ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انسانی سرگرمیوں کی بدولت پرندوں کی 1400 سے زائد اقسام معدوم ہو چکی ہیں۔یو کے سینٹر فار اکولوجی اینڈ ہائیڈرولوجی کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وقت کے ساتھ ہوائی، ٹونگا اور ایزورس جیسے علاقوں میں انسانوں کی آمد کے جنگلات کے کٹا اور کثرتِ شکار سمیت وسیع اثرات سامنے آئے جس کے نتیجے میں کئی نامعلوم پرندوں کی اقسام معدوم ہوگئیں۔سائنس دانوں کے نئے اندازے کے مطابق پرندوں کی نو میں سے ایک قسم معدوم ہوچکی ہے۔

محققین کی جانب سے بتائی جانے والی یہ شرح موجودہ اندازے سے دگنی ہے۔سائنس دانوں نے یہ بھی بتایا کہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ تاریخ میں ریڑھ کی ہڈی والے جانوروں کی سب سے بڑی معدومیت انسانوں کی وجہ سے ہوئی۔پرندوں کے معدوم ہونے کے ریکارڈ کا اندراج 16 ویں صدی سے کیا جا رہا ہے لیکن وہ اقسام جو اس سے پہلے معدوم ہوئیں، ان کے لیے سائنس دان ان کی باقیات(فاسل)پر انحصار کرتے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ ریکارڈز بہت محدود ہیں کیوں کہ پرندوں کی کم وزن ہڈیاں وقت کے ساتھ ریزہ ریزہ ہوجاتی ہیں جس سے عالمی معدومیت کا حقیقی حجم چھپ جاتا ہے۔

محققین کا اب ماننا ہے کہ 1 لاکھ 30 ہزار سال قبل پلیسٹوسین دور کے آخر کے بعد سے جدید انسانی تاریخ کے بعد تک پرندوں کی 1430 اقسام (تقریبا 12 فی صد)معدوم ہوچکی ہیں۔محققین کا خیال ہے کہ ان اقسام کی بڑی تعداد کے معدوم ہونے کا تعلق بالواسطہ یا بلاواسطہ انسانی سرگرمی سے ہے۔تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر روب کک کے مطابق تحقیق بتاتی ہے کہ انسان نے پرندوں کی نسل کو جتنا سمجھا جاتا تھا اس سے زیادہ متاثر کیا ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…