بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

پرواز کے دوران میاں بیوی لڑ پڑے، طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرانا پڑگئی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

بینکاک(این این آئی)جرمنی سے بینکاک جانے والے لوفتھانزا ائیرلائنز کے طیارے کو اس وقت بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی جب دوران پرواز میاں بیوی آپس میں لڑ پڑے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے نے جرمنی کے شہر میونخ سے اڑان بھری تو پرواز کے دوران میاں بیوی کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا، صورتحال کو بگڑتا دیکھ کر پائلٹس نے کنٹرول روم سے رابطہ کیا اور بے قابو ہوتے مسافروں سے متعلق مطلع کیا۔

طیارے کے عملے نے بتایا کہ تعلق تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی بیوی نے اپنے جرمن شوہر کے خلاف طیارے کے پائلٹ سے شکایت کی تھی کہ وہ اسے دھمکا رہا ہے۔طیارے کے پائلٹس نے بھارت سے قبل طیارے کو پاکستان کی طرف موڑنے کی اجازت طلب کی تھی لیکن اجازت نہ ملنے پر پائلٹ نے نئی دہلی میں ہنگامی لینڈنگ کی جہاں دونوں مسافروں کو اتار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مسافر شوہر نشے کی حالت میں لگ رہا تھا، میاں بیوی کو اندرا گاندھی ائیرپورٹ پر سکیورٹی کے حوالے کرکے طیارہ دوبارہ بینکاک کی طرف روانہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین ایوی ایشن کے حکام نے مسافر میاں بیوی کے حوالے سے جرمنی کے سفارتخانے سے رابطہ کیا ہے اور ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ دونوں کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا یا سفارتخانے بھیجا جائے گا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شناخت ظاہر نہ کیے جانے والے میاں بیوی نے بھارت میں اترنے کے بعد طیارے کے عملے سے اپنے رویے پر معافی مانگتے ہوئے جہاز میں سفر جاری رکھنے کی درخواست کی تھی جسے منظور نہیں کیا گیا



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…