منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

بھارت میں افغان سفارت خانہ مکمل بند

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں افغانستان کا سفارت خانہ مکمل بند کر دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان سفارت خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا ہے کہ بھارت میں سفارت خانہ بند ہو رہا ہے، چابیاں میزبان حکومت کو دے دی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت اور طالبان دونوں کے دبائو نے یہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا، سفارت کاروں کے ویزے میں توسیع کے مقاصد کو پورا نہیں کیا گیا۔افغان سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت میں تعینات افغان سفارت کار سیاسی پناہ کے لیے امریکا اور یورپ گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ممبئی سمیت دیگر بھارتی شہروں میں افغان قونصل خانوں کی حیثیت کا فی الحال کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارت اور افغان وزارتِ خارجہ نے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…