منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 370 ہوگئی، 2200 سے زائد زخمی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2023 |

غزہ (این این آئی)غزہ میں اسرائیل کی جانب سے حملوں میں اب تک 370 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔گزشتہ روز صبح غزہ سے اسرائیل پر 7000 راکٹ فائر کیے گئے جس کے بعد فلسطین اور اسرائیل میں جنگ چھڑ گئی، فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے کیے گئے حملوں میں صیہونی فوجیوں سمیت 6 00 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوگئے جبکہ سیکڑوں زخمی اور درجنوں یرغمال بنالیے گئے ۔حماس کے حملے کے جواب میں غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اب تک 370 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 2200 سے تجاوز کر چکی ہے۔غزہ میں وزارت صحت کے حکام کے مطابق 20 معصوم بچے شہید ہوئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد 121 ہے۔اس سے قبل حماس کے حملوں میں اسرائیلی شہریوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے بدلہ لینے کیلئے بیس لاکھ سے زائد افراد کی آبادی پر مشتمل پورے غزہ کو خالی کرنے کا کہہ دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مطابق فلسطینی غزہ خالی کریں، حماس کے ٹھکانوں کو ملبے کا ڈھیر بنایا جائے گا، اسرائیل ہر جگہ بھرپور طاقت استعمال کرے گا، تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے طاقت کے اس استعمال سے پہلے یہ نہیں بتایا کہ غزہ میں رہنے والے بیس لاکھ فلسطینی جائیں کہاں؟اس سے پہلے حماس نے اسرائیل پر 7 ہزار راکٹ داغے تھے جس میں اسرائیلی میڈیا کے مطابق 1450 سے زائد اسرائیلی زخمی بھی ہوئے ہیں۔حماس نے دعویٰ کیا کہ اس نے فلسطینیوں کے خلاف کارروائی کے انچارج فوجی افسر میجر جنرل نمرود الونی سمیت متعدد فوجیوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے حماس کے حملے سے متعلق سن گن لینے میں ناکام رہے، راکٹ حملوں سے اسرائیل میں مختلف مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔حماس نے اسرائیل میں اپنی اس کارروائی کو”آپریشن الاقصی فلڈ”کا نام دیا، اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے حماس کے حملوں میں ہلاکتوں کے بعد جنگی حالات کا اعلان کر دیا جبکہ اسرائیلی وزیردفاع نے حماس کے خلاف ”آپریشن آئرن سورڈ”کیلئے ریزرو فوجی بھی طلب کرلیے۔

اسرائیل نے حماس کے 17 ٹھکانوں اور چار مراکز کو نشانہ بنایا، اسرائیلی حملوں سے غزہ میں فلسطینی وزارت داخلہ کی عمارت تباہ ہوگئی۔جنگ زدہ علاقوں میں اسرائیل نے لوگوں کو گھروں میں رہنے یا تہہ خانوں میں چھپنے کی ہدایت کی ہے۔برطانوی اخبار نے حماس کے ہاتھوں یرغمال میجر جنرل نمرود کی گلیوں میں گھمانے کی تصویر بھی شائع کی ہے، میجر جنرل نمرود الونی حماس کے خلاف کارروائیاں کرنے والے فوجی گروپ کے سربراہ ہیں تاہم اسرائیلی فوج نے اپنے کسی سینیئر کمانڈر کے پکڑے جانے کی تردید کردی ہے۔ادھر امریکا نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے حملوں کے خلاف اسرائیل کی حمایت اور دفاعی ضروریات پوری کرنے کا اعلان کردیا۔امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے رابطہ کیا اور کہا کہ امریکا اسرائیل کو تعاون کے لیے تمام مناسب ذرائع دینے کو تیار ہے۔

اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہماری انتظامیہ کی حمایت مضبوط اور غیرمتزلزل ہے، اسرائیل کی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں اور اسرائیلی وزیراعظم سیرابطیمیں رہیں گے۔دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطین کی غیرمعمولی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، فلسطین اسرائیل کشیدگی میں متعدد محاذوں پر تشدد کے واقعات ہوئے ہیں، فریقین سے تشدد فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق فریقین شہریوں کے تحفظ کا خیال رکھیں اور تحمل سے کام لیں، سعودی عرب نے پہلے ہی فلسطینیوں کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیوں کے تباہ کن نتائج سے خبردار کردیا تھا۔سعودی وزارت خارجہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں نبھانے اور امن کیلئے دو ریاستی حل پرکام کرے، دو ریاستی حل ہی خطے میں سلامتی، امن اور شہریوں کی حفاظت کا ضامن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…