پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

برطانیہ، ہفتے میں تین چھٹیاں دینے کے اچھے نتائج سامنے آگئے

datetime 17  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کی زوال پذیر معاشی نمو کا حل تلاش کرنے کے لیے گذشتہ برس تجرباتی طور پر 61 کمپنیوں میں ملازمین کو ہفتے میں تین دن کی چھٹی دینے کا تجربہ شروع کیا گیا تھا، اس کے مثبت نتائج میں ماہرین اقتصادیات بے حد دل چسپی لے رہے ہیں

ایکسپریس نیوز کے مطابق جلد کی دیکھ بھال کی مصنوعات بنانے والی کمپنی’’ فائیور اسکوئرلز‘‘ نے بھی یہ آزمائشی ماڈل اپنایا تھا۔ کمپنی کے مالک گیری کونرائے کے مطابق انہوں نے اپنے ملازمین سے کہا تھا کہ اگر انہیں معاوضے میں کسی کٹوتی کے بغیر ہفتے میں تین چھٹیاں چاہیئں تو وہ اپنی کارکردگی کو بڑھائیں۔گیری کونرائے کہتے ہیں کہ انہوں نے ملازمین کے لیے ہفتے میں تین چھٹیوں کا ماڈل گذشتہ برس جون میں اپنایا تھا اور اس کے بعد سے ان کے تمام 15 ملازمین نے دیے گئے اہداف سے زیادہ کام کیا ہے۔

گیری کونرائے کے مطابق کام کے چار دنوں ( پیر تا جمعرات) میں ہر روز چار گھنٹے ایسے ہوتے ہیں جن میں ان کے ملازمین نہ ای میل دیکھتے ہیں، نہ فون کال کا جواب دیتے ہیں اور میسیجنگ سروسز بھی بند رکھتے ہیں۔گیری کونرائے کہتے ہیں کہ ہفتے میں تین چھٹیاں ملنے سے ان کے ملازمین خوش ہیں اور پوری دل جمعی کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

ملازمین کو ہفتے میں تین دن کی چھٹیاں دینے کے اپنی نوعیت کے دنیا میں سب سے بڑے ٹرائل کے بہت مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور اس میں شامل 61 میں سے 56 کمپنیوں نے اس ماڈل کو مستقل طور پر اپنالیا ہے۔

ہفتے میں تین چھٹیوں کے ٹرائل کا آغاز کرنے والی تنظیم ’’ فور ڈے ویک کیمپین‘‘ اور ’’ آٹونومی‘‘ کے افسران نے برطانوی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس ٹرائل سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملازمین کو ہفتے میں تین چھٹیاں دینے سے ان کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…