سعودی عرب نے ویزا اسٹیکرختم کردئیے،سات ممالک میں ای ویزا متعارف

5  مئی‬‮  2023

ریاض(این این آئی )سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے سات ممالک میں ویزا اسٹیکروں کی جگہ الیکٹرانک ویزے متعارف کرانے کااعلان کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، بنگلہ دیش، بھارت، فلپائن اور انڈونیشیا میں مملکت کے سفارتی مشنوں میں یکم مئی سے کیوآرکوڈ کے ساتھ ای ویزا کے استعمال کا نیا اقدام نافذالعمل ہوچکا ہے۔اس نے مزیدکہا کہ یہ اقدام ویزا کے حصول کے طریق کارکو خودکاربنانے اور وزارت کی طرف سے مہیاکی جانے والی قونصلر خدمات کے معیارکو بہتربنانے کے ساتھ ساتھ کام،اقامتی اورسیاحتی یا وزٹ ویزا جاری کرنے کے میکانزم کوتیارکرنیکی کوششوں کا حصہ ہے۔سعودی عرب نے حال ہی میں ویزا کے طریق کار میں تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں اور ویزا قوانین میں نرمی کی ہے، جس سے زیادہ سے زیادہ سیاحوں اورغیر ملکی کاروباری اداروں کو مملکت میں آنے کے لیے راغب کیا جا رہا ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے ویزا کے طریق کارمیں تبدیلی کااعلان ایسے وقت میں کیاہے جب خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے رکن ممالک کے درمیان ممکنہ طور پرعلاقائی شینگن طرز کے مشترکہ ویزے کے اجرا کے لیے بات چیت جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…