رمضان روزے کے ساتھ ایک بہتر انسان بننے کی کوشش کرنے کا مہینہ ہے: جمائما گولڈ اسمتھ

  جمعرات‬‮ 23 مارچ‬‮ 2023  |  11:51

واشنگٹن(پی پی آ ئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی سا بق اہلیہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارک باد دیتے ہو ئے کہا ہے کہ رمظان کا مہینہ نہ صرف روزے رکھنے کا ہے بلکہ نیک نیتی اور ایک بہتر انسان بننے کی کوشش کرنے کا مہینہ ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر

جمائما نے اپنی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ سے افطار ٹیبل کا ایک منظرشیئرکرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان میں قیام کے دوران رمضان ان کا پسندیدہ وقت تھا۔جمائما نے اس ماہ مقدس کے حوالے سے اپنے احساسات شیئرکرتے ہوئے لکھا، ’یہ مہینہ نہ صرف روزے رکھنے کا ہے بلکہ نیک نیتی اور ایک بہتر انسان بننے کی کوشش کرنے کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں کوئی گپ شپ یا قسمیں نہیں کھائی جاتیں، فخرکا اظہاریاجھوٹ نہیں بولا جاتا‘۔انہوں نے اس ماہ کو غوروفکر، خیرات، مہربانی، مغفرت اور فیملی سے جوڑتے ہوئے فالوورز کو یہ بھی بتایا کہ اس ماہ میں جلیبیاں ان کی پسندیدہ ہوا کرتی تھیں۔خیال رہے کہ عمران خان نے جمائما سے 1995 میں شادی کی تھی ،دونوں کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی جس کے بعد جمائما اپنے وطن واپس لوٹ گئیں تاہم پاکستان سے ان کی وانستگی آج بھی قائم ہے اور وہ سوشل میڈیا پراپنے پاکستانی فالوورزکے ساتھ بھرپور طریقے سے جڑی رہتی ہیں۔

زیرو پوائنٹ

لمبی زندگی اور طویل اقتدار کا فارمولہ

ہندوستان پہنچ کرانگریز کے پاس دو آپشن تھے‘ یہ چالیس کروڑ لوگوں کو انگریزی سکھاتے‘ لوگوں کی زبان میںلوگوں سے کمیونی کیشن کرتے اور آقا اور غلام کا فرق مٹ جاتا یا پھر انگریز ہندوستانی زبان سیکھ لیتے‘ یہ مقامی لوگوں سے مقامی زبان میں گفتگو کرتے‘ دوسرا آپشن آسان تھا‘ انگریزوں نے مقامی زبان سیکھنے کا فیصلہ کیا‘ فیصلہ ....مزید پڑھئے‎