بالی (این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بالی میں G-20 سربراہی اجلاس کے موقع پر متعدد عالمی رہ نمائوں سے ملاقات کی۔انڈونیشیا کے شہر بالی میں G20 سربراہی اجلاس شروع ہوا، جس میں G20 ممالک کے سربراہان اور رہنماں کے علاوہ سربراہی اجلاس میں مملکت کی طرف سے شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں اعلی اختیاراتی وفد نے شرکت کی۔سعودی ولی عہد کی ملاقاتوں میں برطانوی وزیراعظم رشی سوناک اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن بھی شامل تھے۔دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے رہ نما اس سربراہ اجلاس میں مشکل امور پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں، جن میں اقتصادی کساد بازاری اور یوکرین کی جنگ بھی شامل ہے، جس نے توانائی اور خوراک کے دو غیرمسبوق بحرانوں کو جنم دیا۔