جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ، 174 افراد ہلاک،180زخمی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ (این این آئی)انڈونیشیا میں ایک فٹبال میچ کے دوران بگھدڑ مچنے کے نتیجے میں میں 174 افراد ہلاک جبکہ 180 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے صحافیوں کو بتایا کہ مشرقی جاوا صوبے میں ملنگ شہر میں واقع کنجوروہان اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فٹبال میچ میں ہارنے والی میزبان ٹیم کے حامیوں نے اپنی مایوسی کا اظہار کرنے کے لیے پچ پر دھاوا بول دیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس افسران نے صورت حال پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس فائر کی، جس سے بھگدڑ مچ گئی اور دم گھٹنے کے واقعات رونما ہوئے۔انہوں نے اس واقعے کوانارکی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ مشتعل تماشائیوں نے پولیس افسران پر حملہ کرنا شروع کر دیا، انہوں نے کاروں کو نقصان پہنچایا، لوگ باہر نکلنے کے لیے دروازے کی جانب بھاگے اور اس دوران کئی افراد کچلے گئے۔مقامی نیوز چینلز کی ویڈیو فوٹیج میں شائقین اسٹیڈیم میں پچ کی جانب اس وقت دوڑتے دکھائی دیے جب اریما ایف سی کی ٹیم پرسیبا سورابایا سے ہار گئی تھی۔تصاویر میں ایسے لوگ بھی دکھائی دیے جو بھگدڑ کے نتیجے میں بظاہر ہوش کھو چکے تھے اور دیگر شائقین انہیں اٹھا کر لے جارہے تھے۔زخمیوں کا علاج کرنے والے ایک مقامی ہسپتال کے سربراہ نے بتایا کہ متاثرین میں سے کچھ کو دماغ پر چوٹیں آئی ہیں، مرنے والوں میں ایک 5 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے اپنے حفاظتی ضوابط میں واضح کیا ہے کہ پولیس کی جانب سے اسٹیڈیم میں کوئی آتشیں اسلحہ یا کراؤڈ کنٹرول گیس’ نہیں لے جانا چاہیے اور نہ ہی استعمال کرنا چاہیے۔مشرقی جاوا پولیس نے فوری طور پر اس حوالے سے تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا کہ وہ اس ان قواعد و ضوابط سے واقف تھے یا نہیں۔اس حوالے سے انڈونیشیا میں کمیشن برائے انسانی حقوق نے آنسو گیس کے استعمال سمیت اسٹیڈیم میں موجود سیکیورٹی کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انڈونیشیا کے چیف سیکیورٹی وزیر محمود ایم ڈی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ واقعے کے وقت اسٹیڈیم گنجائش سے زیادہ بھرا ہوا تھا، اس میچ کے لیے 42 ہزار ٹکٹ جاری کیے گئے جبکہ اس اسٹیڈیم میں صرف 38 ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔جاوا کے گورنر خفیفہ اندر پروانسا نے صحافیوں کو بتایا کہ زخمیوں اور متاثرین کے خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔انڈونیشیا کے وزیر برائے کھیل زین الدین امالی نے براڈکاسٹر کومپاس ٹی وی کو بتایا کہ وزارت کھیل فٹ بال میچوں کی حفاظت کا از سر نو جائزہ لے گی جس میں اسٹیڈیم میں شائقین کی آد پر پابندی پر غور بھی شامل ہے۔فٹبال ایسوسی ایشن آف انڈونیشیا نے ایک ہفتے کے لیے فٹبال میچز معطل کر دیے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔واضح رہے کہ انڈونیشیا آئندہ سال مئی اور جون میں فیفا انڈر 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔انڈونیشیا ان 3 ممالک میں سے شامل ہے جو چین کے میزبانی سے دستبردار ہونے کے بعد آئندہ برس ایشین کپ کے انعقاد کا ارادہ رکھتے ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…