جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اقوام متحدہ کاافغان لڑکیوں کی تعلیم پرپابندی ختم کرنے کامطالبہ

datetime 19  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے طالبان پرزوردیا ہے کہ وہ افغانستان بھرمیں لڑکیوں کے ہائی اسکول دوبارہ کھول دیں۔اس نے ٹھیک ایک سال قبل افغان لڑکیوں کی تعلیم پرشروع ہونے والی پابندی کوافسوس ناک اور شرمناک قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔گذشتہ سال اگست میں طالبان نے

اقتدار پرقبضہ کرنے کے چند ہفتے کے بعد 18 ستمبر2021 کوملک بھر میں لڑکوں کے ہائی اسکول دوبارہ کھول دیے تھے لیکن ثانوی اسکولوں کی طالبات کی کلاسوں میں شرکت پر پابندی عاید کردی تھی۔اس کے چند ماہ کے بعد 23 مارچ کو وزارتِ تعلیم نے لڑکیوں کے اسیکنڈری اسکول کھولے تھے لیکن چند گھنٹے کے اندر طالبان قیادت نے ان اسکولوں کو دوبارہ بند کرنے کا حکم دے دیا تھا۔افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے بعد سے اب تک ملک بھر میں دس لاکھ سے زیادہ نوعمر لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں۔مشن کے قائم مقام سربراہ مارکس پوتزل نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک افسوس ناک اور شرمناک اقدام کی برسی ہے حالانکہ اس سے اجتناب کیا جاسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ لڑکیوں کی ایک نسل اور خود افغانستان کے مستقبل کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے، ایسی پابندی کی دنیا میں کہیں اور مثال نہیں ملتی۔اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیریس نے بھی طالبان پر زور دیا کہ وہ اس پابندی کو منسوخ کریں۔گوٹیرس نے ٹویٹر پرایک بیان میں کہا کہ کھوئے ہوئے علم اور مواقع کا ایک سال کبھی واپس نہیں آئے گا۔لڑکیوں کا تعلق اسکول سے ہے۔ طالبان کوانھیں اسکول میں واپس آنے کی اجازت دینا چاہیے۔طالبان کے متعدد حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی صرف عارضی ہے لیکن انھوں نے ان بندشوں کے اپنے بہانے اور جواز بھی پیش کیے ہیں۔رواں ماہ کے اوائل میں مقامی ذرائع ابلاغ نے وزیر تعلیم کے حوالے سے کہا تھا کہ یہ ایک ثقافتی مسئلہ ہے کیونکہ بہت سے دیہی لوگ نہیں چاہتے تھے کہ ان کی بیٹیاں اسکول جائیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…