جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

کرونا بھی ایک مخلوق ہے جسے جینے کا پورا حق ہے، بھارتی رہنما کی منطق

datetime 17  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے رہنما راوت نے ایک مقامی ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہا کہ وائرس ایک جیتی جاگتی مخلوق ہے اور اسے جینے کا حق حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا،فلسفیانہ زاویے سے دیکھا جائے، تو کورونا وائرس ایک زندہ مخلوق ہے

اور اسے بھی جینے کا اتنا ہی حق حاصل ہے، جیسا کسی دوسری مخلوق کو۔ مگر ہم (انسانوں) کو لگتا کہ ہم بہت ذہنی ہیں اور ہم اسے ختم کرنے نکل پڑتے ہیں۔ڈوئچے ویلے کی رپورٹ کےمطابق اس لیے وائرس کو (زندہ رہنے کے لیے) مسلسل اپنی شکل بندلنا پڑتی ہے۔‘‘ راوت کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب بھارت کورونا وائرس کے نئے انفیکشنز کے اعتبار سے دنیا میں سب سے آگے ہے۔ بھارت میں گزشتہ کئی روز سے روازنہ کی بنیاد پر لاکھوں افراد کورونا وائرس کا شکار ہو رہے ہیں، جب کہ وہاں یومیہ ہلاکتیں بھی ہزاروں ميں دیکھی جا رہی ہے۔ بھارت ميں گزشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران کورونا کے کيسز ميں 343,144 کا اضافہ ديکھا گيا اور اب متاثرين کی مجموعی تعداد چوبيس ملين سے تجاوز کر گئی ہے۔ مسلسل تيسرے دن چار ہزار سے زائد اموات بھی ريکارڈ کی گئيں، جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد 262,317 ہو گئی ہے۔ بھارت ميں پائی جانے والی کووڈ کی قسم اب آٹھ ممالک تک پھيل چکی ہے۔ واضح رہے کہ دنيا بھر ميں کورونا کی وجہ سے اب تک 3.34 ملين افراد ہلاک ہو چکے ہيں۔ راوت کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر زبردست بحث جاری ہے جب کہ انہیں مختلف جملوں کے ذریعے ٹرول کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…