بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کورونا پھیلائو کیسے روک سکتا ہے؟ ڈاکٹر فائوچی نے آسان طریقہ بتا دیا

datetime 1  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ٗ ممبئی(این این آئی)امریکی ادارے انفیکشیئز ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فائوچی نے بھارت کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اہم مشورے دے دئیے۔ڈاکٹر فائوچی نے بھارتی اخبار سے گفتگو میں کہا کہ بھارت میں چند ہفتوں کا فوری لاک ڈائون کورونا پھیلا روک سکتا ہے، بھارت کچھ فوری اور کچھ طویل وقفےکے منصوبوں پرعمل کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں تین مراحل پر کام

کرنے کی ضرورت ہے، کورونا ویکسین، آکسیجن ، طبی سہولیات کی فراہمی ، ایمرجنسی گروپ بنائے ئیں۔ڈاکٹر فائوچی نے کہا کہ بھارت چین کی طرز پر جنگی بنیادوں پر اسپتالوں کے ایمرجنسی یونٹس بنائے، بھارت کو عالمی طبی تنظیموں اور دیگر ممالک سے مشورہ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
دریں اثنا حال ہی میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بھارتی ٹیلی وڑن انڈسٹری کے معروف اداکار انیرودھ دیو کو انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی اداکارہ آستھا چوہدری نے اپنے دوست انیرودھ دیو کے آئی سی یو میں منتقل ہونے کی اطلاع دی۔آستھا چوہدری نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ‘ہمارے دوست انیرودھ دیو کو دْعاؤں کی بہت ضرورت ہے’۔اداکارہ نے کہا کہ ‘طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انیرودھ دیو کو انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) منتقل کردیا ہے جہاں اْن کا علاج جاری ہے۔’اْنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘اپنی مصروفیت سے تھوڑا وقت نکال کر ہمارے دوست کی جلد صحتیابی کے لیے دْعا

کریں۔’دوسری جانب انیرودھ دیو کے دوست اجے سنگھ چوہدری نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ‘بھوپال میں اداکار کا علاج جاری ہے، اْنہیں سانس لینے میں کافی دشواری محسوس ہورہی تھی اور اسی وجہ سے اْنہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا۔’اجے سنگھ چوہدری نے کہا کہ ‘اب انیرودھ دیو کی طبیعت میں آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے لیکن مکمل طور پر صحتیاب ہونے میں وقت لگے گا’۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…