پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت میں کورونا کے مزید تین لاکھ 52 ہزار نئے کیس رپورٹ ٗ 2 ہزار 688 افراد جان سے گئے بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ سرحد بند کردی

datetime 26  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ /نئی دہلی ٗواشنگٹن/لندن (این این آئی )بھارت میں کورونا کے مزید 3 لاکھ 52 ہزار مریض سامنے آ گئے، مجموعی تعداد ایک کروڑ 73 لاکھ سے زائد ہو گئی۔ جبکہ بنگلہ دیش نے آج سے بھارت کے ساتھ اپنی سرحد بند کرنے کا اعلان کردیاہے،دوسری جانب امریکی میڈیا کا دعوی ہے کہ بھارت میں کورونا سے اموات

کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔برطانوی ماہر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے کے دوران بھارت میں کورونا کیسوں کی روزانہ تعداد 5 لاکھ تک ہونے کا امکان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں مزید 2 ہزار 688 افراد جان سے گئے، ہلاک شدگان کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد ہو گئی۔دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاون میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی۔ جبکہ بنگلہ دیش نے پیرسے بھارت کے ساتھ اپنی سرحد بند کرنے کا اعلان کردیا۔دوسری جانب امریکی میڈیا کا دعوی ہے کہ بھارت میں کورونا سے اموات کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔برطانوی ماہر نے خدشہ ظاہر کیا کہ مئی کے پہلے ہفتے کے دوران بھارت میں کورونا کیسوں کی روزانہ تعداد 5 لاکھ تک ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب برطانیہ نے بھارت کو طبی سامان کی ترسیل کا اعلان کیا ہے، 6 سو سے زائد آکسیجن کنسنٹریٹر اور وینٹی لیٹرز بھارت روانہ کردیئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین نے بھی بھارت کو طبی امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کردیا جبکہ امریکا نے آسٹرازینیکاویکسین کے خام مال کی برآمد پر عائد پابندی اٹھا لی، طبی اور حفاظتی سامان بھیجنے کا بھی اعلان کردیا۔علاوہ ازیں فرانس کی جانب سے آکسیجن بھیجی جائے گی، پاکستان بھی بھارت کو امدادی سامان کی پیشکش کرچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…