ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سبحان اللہ مسجدالحرام میں پہلے عشرے کے دوران 15 لاکھ عبادت گزاروں کی آمد طواف کرنے والوں کے لیے گنجائش میں اضافہ کرنا پڑ گیا

datetime 26  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)مکہ مکرمہ میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں قریبا 15 لاکھ عبادت گزارالمسجد الحرام میں داخل ہوئے ہیں۔نمازیوں کی اس تعداد کا المسجد الحرام کے بیرونی دروازوں سے گذرنے والوں سے پتاچلا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق المسجد الحرام میں کرونا وائرس سے بچا کے

لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے اور لوگوں کو عمرہ کے مناسک کے علاوہ پنجہ وقت اورتراویح کی نمازیں بھی اس مقدس مسجد میں ادا کرنے کی اجازت ہے۔کعب اللہ کے گرداگرد مطاف میں طواف کرنے والوں کے لیے گنجائش میں اضافہ کردیا گیا ہے تاکہ عبادت گزار مقررہ باہمی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے سہولت سے طواف کرسکیں اور نمازیں ادا کرسکیں۔مسجدحرام میں داخلے کا نظام ایرمرناایپ کے ذریعے کنٹرول کیا جارہا ہے۔زائرین اس ایپ پر اپنے ناموں کا اندراج کرتے ہیں اور ان کے لیے مسجد میں داخلے کا وقت متعین کردیا جاتا ہے۔البتہ زائرین پر مزید یہ شرط عاید کی گئی ہے کہ وہ کووِڈ19کی ویکسین لگوا چکے ہوں اور مسجد میں ان کے لیے ہر وقت ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے۔اس سال رمضان میں عمرہ ادا کرنے کے لیے ایک خصوصی سرکاری اجازت نامہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔سعودی حکام نے اسی ماہ کے اوائل میں خبردار کیا تھا کہ اگر کوئی بھی فرد باضابطہ اجازت نامے کے بغیر عمرہ ادا کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس پر2666 ڈالر (10ہزار سعودی ریال)جرمانہ عاید کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…