جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات سے شہزادی لطیفہ کے زندہ ہونے کے ٹھوس شواہد مانگ لیے گئے

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا (این ای آئی )اقوام متحدہ نے متحدہ عرب امارات سے اماراتی وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی لطیفہ کے زندہ ہونے کے ٹھوس شواہد مانگ لیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنیوا سے جاری بیان میں اقوام متحدہ کے

انسانی حقوق کے ماہرین نے متحدہ عرب امارات سے مطالبہ کیا کہ دبئی کے حکمران کی بیٹی شہزادی لطیفہ کے زندہ ہونے کے ٹھوس شواہد بلا تاخیر فراہم کیے جائیں۔اس کے علاوہ ماہرین نے شہزادی لطیفہ کو فوری طور پر رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔گزشتہ دنوں بھی اقوام متحدہ کی جانب سے شہزادی لطیفہ کے زندہ ہونے سے متعلق پوچھا گیا تھا جس پر اماراتی شاہی خاندان نے بیان دیا تھاکہ گھر پر شہزادی کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔اس سے قبل شہزادی نے ویڈیو پیغامات میں الزام عائد کیا تھاکہ 2018 میں ملک چھوڑنے کی کوشش پر والد شیخ محمد بن راشد المکتوم نے قید کر رکھا ہے۔اس بیان کے بعد عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…