ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

فون کے ذریعے فراڈ تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ 90 سالہ خاتون اربوں روپوں سے محروم

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانگ کانگ سٹی (این این آئی)ہانگ کانگ کی تاریخ کے سب سے بڑے فون فراڈ کے نتیجے میں 90 سالہ خاتون 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز (4 ارب 90 کروڑ پاکستانی روپے سے زیاد) سے محروم ہوگئی۔مقامی پولیس کے مطابق فراڈ کرنے والوں نے ہانگ کانگ کے مہنگے ترین علاقے کے ایک مینشن میں رہنے والی معمر خاتون کو ہدف بنایا تھا۔گزشتہ سال موسم گرما میں ملزمان نے

اس نامعلوم خاتون کے سامنے خود کو چینی پبلک اسکروٹنی عہدیداران کے طور پر پیش کیا تھا۔ان افراد نے دعویٰ کیا کہ خاتون کے شناختی دستاویزات کو چین میں ایک سنگین کیس کے لیے استعمال کیا گیا۔خاتون کو بتایا گیا کہ انہیں اپنی دولت بینک اکاؤنٹ سے تحقیقاتی ٹیم کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنا ہوگی تاکہ اس کو محفوظ کرنے کے ساتھ اسکروٹنی کی جاسکے۔پولیس کے مطابق کچھ دن بعد ایک شخص خاتون کے گھر ایک موبائل فون اور سم کارڈ کے ساتھ پہنچا تاکہ جعلی سیکیورٹی ایجنٹس خاتون سے رابطے میں رہ سکیں۔5 ماہ تک اس معمر خاتون نے 25 کروڑ ہانگ کانگ ڈالرز (4 ارب 90 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ان دھوکے بازوں کو دی، جو فون کے ذریعے کیے جانے والا سب سے بڑا فراڈ بھی ہے۔پولیس کے مطابق اس فراڈ کا علم اس وقت ہوا جب معمر خاتون کی ملازمہ کو حالات میں کچھ گڑبڑ محسوس ہوئی اور اس نے مالکہ کی بیٹی سے رابطہ کیا جس نے پولیس حکام کو خبردار کیا۔تحقیقات کے بعد ایک 19 سالہ فرد کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا گیا، مگر اسے ضمانت پر رہائی مل گئی۔گزشتہ سال ہانگ کانگ میں اسی طرح کے واقعے میں ایک 65 سالہ خاتون کو ایک کروڑ ڈالرز سے محروم ہونا پڑا تھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…