اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسجد حرام میں صف بندی کی تصویر نے نمازیوں کے دل چرا لیے

datetime 21  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)مسجد حرام میں نمازیوں کی ایک تصویر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی پسندیدگی حاصل ہوئی ہے اور یہ تصویر سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر وائرل ہو گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مطاف میں مغرب کی نماز کے دوران میں لی گئی اس تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیے۔ تصویر میں بیت اللہ کے گرد صفوں کی تنظیم کا شان دار

مظاہرہ اور منظر کا جمال نمایاں طور پر نظر آ رہا ہے۔حرمین شریفین انتظامی امور کی صدارت عامہ نے بیت اللہ کے اطراف متنوع خدمات کا ایک جامع نظام فراہم کیا ہے۔ اس کا مقصد ایک مربوط صحت مند ماحول میں مطاف کے صحن میں آمد ورفت اور طواف کے عمل کو آسان بنانا ہے۔ اس دوران کرونا کی وبا کی روک تھام کے لیے مطلوب احتیاطی اقدامات کا پورا خیال رکھا جا رہا ہے۔مطاف کے صحن میں بیت اللہ کے اطراف طواف کو منظم کرنے میں شہری سکیورٹی اور مجمع کی عام انتظامیہ کے تربیت یافتہ اہل کار شریک ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ طواف کے دوران حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات پر پوری طرح کاربند رہا جائے۔ مذکورہ اہل کاروں کی معاونت کے لیے رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی ساتھ موجود ہے۔اسی طرح مطاف کے صحن کی دھلائی اور سینی ٹائزیشن کا عمل 5 منٹ کے ریکارڈ دورانیے میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ اس عمل میں خصوصی طور پر تربیت یافتہ کارکنان شریک ہیں۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…