منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کورونا کیسزخطرناک شرح سے بڑھ رہے ہیں ڈبلیو ایچ او نے خبردار کر دیا

datetime 21  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک ٗلندن(این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے کیس لگاتار 8 ہفتوں سے خطرناک شرح سے بڑھ رہے ہیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈ روس نے کہاکہ گزشتہ ہفتے 5اعشاریہ 2 ملین سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ، یہ شرح کورونا وائرس شروع ہونے کے بعد ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ہے ۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈ روس نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے، کورونا وائرس سے اب تک باضابطہ طور پر 30 لاکھ سے زیادہ افراد جان سے جا چکے ہیں ۔ٹیڈروس نے کہا کہ 10 لاکھ اموات کو پہنچنے میں 9ماہ لگے ، 20 لاکھ تک پہنچنے میں 4 ماہ اور 3 لاکھ اموات تک پہنچنے میں 3 ماہ لگے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اب کورونا کی زد میں نوجوان بھی آرہے ، 25 سے 59 سال کی عمر کے لوگوں میں انفیکشن اور اسپتال میں داخل ہونے کی شرح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔
دوسری جانب برطانوی حکومت نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران ایسی ادویات تیار کرلی جائیں گی جن کا استعمال گھر میں کرکے کووڈ 19 مریضوں کا علاج کیا جاسکے گا۔اس مقصد کے لیے برطانوی حکومت نے ایک ٹاسک فورس کو تشکیل دیا ہے جسے 2021 کے موسم خزاں تک کم از کم 2 اینٹی وائرل ادویات گولی یا کیپسول کی شکل میں تیار کرنے کا ہدف دیا گیا ۔یہ ادویات کووڈ 19 سے متاثر یا وائرس کا سامنا کرنے والے افراد گھر میں کھا سکیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سائنسدانوں کا ماننا

ہے کہ اس سے ان لوگوں کو تحفظ مل سکے گا جن کو کووڈ ویکسین نہیں دی جاسکی ہوگی۔حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اینٹی وائرل ٹاسک فورس بہترین علاج کی جانچ پڑتال کلینیکل ٹرائلز کے ذریعے کرے گی۔اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوا تو کووڈ 19 کے شکار افراد کی صحتیابی کا عمل تیز ہوسکے گا اور بہت کم افراد کو اس سنگین شدت کا سامنا ہوگا۔یہ اینٹی وائرل ٹاسک فورس

برطانیہ کی ویکسین ٹاسک فورس کی طرح کام کرے گی جو اس سے قبل برطانیہ بھر میں ویکسینز کو متعارف کرانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔اس وقت برطانیہ میں ویکسینز کی 4 کروڑ سے زیادہ خوراکیں پہنچ چکی ہیں اور ایک کروڑ افراد کو دونوں خوراکیں دی جاچکی ہیں۔تاہم ایسے خدشات مسلسل سامنے آرہے ہیں کہ کورونا کی نئی اقسام ویکسین سے پیدا ہونے والی مدافعت کو

کمزور کرکے لوگوں کو بیمار کرسکتی ہیں۔بیان کے مطابق ملک کو ایک بار پھر لاک ڈان سے ہونے والے معاشی نقصانات سے بچانے کے لیے اینٹی وائرل ادویات اہم ترین ٹول ثابت ہوسکتی ہیں۔یہ ٹاسک فورس ایسی ادویات کو شناخت کرے گی جو اس بیماری کے خلاف موثر ثابت ہوسکیں گی۔ان ادویات سے موسم سرما میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے خطرے کو کم کرنے میں مدد مل سکے گی۔

برطانیہ کے چیف سائنسی مشیر سر پیٹرک ویلانس نے بتایا کہ اس سے قبل تیزرفتاری سے ویکسینز کی تیاری اور موت کے منہ میں پہنچ جانے والے افراد کے لیے ادویات جیسا ڈیکسا میتھاسون کی شناخت اس وبا کے حوالے سے اہم ثابت ہوئے۔انہوں نے کہا کہ گولی یا کیپسول کی شکل میں اینٹی وائرل ادویات بھی وبا کے خلاف ردعمل کے لیے اہم ٹول ثابت ہوں گی جس سے ان افراد کو تحفظ

مل سکے گا جن کو ویکسین سے تحفظ نہیں مل سکا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے وائرس کی نئی اقسام سے پیدا ہونے والے خدشات کے خلاف ایک نئی دفاعی لہر تیار کی جاسکے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹاسک فورس کی جانب سے بہترین اینٹی وائرلز کی دستیاب کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…