جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

مسجد حرام میں صف بندی کی تصویر نے نمازیوں کے دل چرا لیے

datetime 21  اپریل‬‮  2021 |

ریاض (این این آئی)مسجد حرام میں نمازیوں کی ایک تصویر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی پسندیدگی حاصل ہوئی ہے اور یہ تصویر سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر وائرل ہو گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مطاف میں مغرب کی نماز کے دوران میں لی گئی اس تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کے

دل موہ لیے۔ تصویر میں بیت اللہ کے گرد صفوں کی تنظیم کا شان دار مظاہرہ اور منظر کا جمال نمایاں طور پر نظر آ رہا ہے۔حرمین شریفین انتظامی امور کی صدارت عامہ نے بیت اللہ کے اطراف متنوع خدمات کا ایک جامع نظام فراہم کیا ہے۔ اس کا مقصد ایک مربوط صحت مند ماحول میں مطاف کے صحن میں آمد ورفت اور طواف کے عمل کو آسان بنانا ہے۔ اس دوران کرونا کی وبا کی روک تھام کے لیے مطلوب احتیاطی اقدامات کا پورا خیال رکھا جا رہا ہے۔مطاف کے صحن میں بیت اللہ کے اطراف طواف کو منظم کرنے میں شہری سکیورٹی اور مجمع کی عام انتظامیہ کے تربیت یافتہ اہل کار شریک ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ طواف کے دوران حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات پر پوری طرح کاربند رہا جائے۔ مذکورہ اہل کاروں کی معاونت کے لیے رضاکاروں کی بڑی تعداد بھی ساتھ موجود ہے۔اسی طرح مطاف کے صحن کی دھلائی اور سینی ٹائزیشن کا عمل 5 منٹ کے ریکارڈ دورانیے میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ اس عمل میں خصوصی طور پر تربیت یافتہ کارکنان شریک ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…