جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

یورپی مسلم اکثریتی ملک میں ایک شخص کا مسجد میں نمازیوں پر حملہ

datetime 19  اپریل‬‮  2021 |

تیرانا(این این آئی)یورپی مسلم اکثریتی ملک البانیہ کے دارالحکومت میں چاقو بردار شخص نے مسجد میں داخل ہوکر نمازیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیاکے مطابق البانیہ کے دارالحکومت تیرانا میں نماز ظہر کے وقت 34 سالہ چاقو بردار شخص مسجد میں داخل ہوا اور بلا اشتعال نمازیوں پر چاقو کے پہ در پہ وار کیئے۔پولیس نے 34 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت روڈلف نکولی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم نے تاحال حملے کی وجہ نہیں بتائی جب کہ اب تک پولیس ملزم کے مذہب اور خاندان

کے بارے میں معلومات حاصل نہیں کر پائی ہے۔ریسکیو ادارے نے پانچوں زخمیوں کو ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔ زخمی ہونے والوں کی عمریں 22 سے 35 سال کے درمیان ہے۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔امام مسجد محمد احمد نے میڈیا کو بتایا کہ رمضان کے باعث مسجد نمازیوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی، حملہ آور کو جلد قابو کرلیا گیا تھا جس کے باعث زیادہ نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ البانیہ میں 80 فیصد مسلمان ہیں اور معمولی تعداد میں عیسائی شہریوں کی ہے تاہم یہاں اب بھی اشراکیت قائم ہے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…