پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

datetime 19  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد و نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ محمد بن سلمان پانچویں بچے کے باپ بنے ہیں، اس سے قبل ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں۔شہزادہ محمد بن سلمان نے نومولود کا نام مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کے نام پر رکھا ہے۔ولی عہد

کے بھائی نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ اللہ اس نئے مہمان کو والدین کیلئے باعث رحمت بنائے۔سعودی ولی عہد کے ہاں ننھے مہمان کے آنے کی خبر آتے ہی دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات بھیجے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعودی نے یمن کے جسمانی طور پر آپس میں جڑے دو بچوں یوسف اور یاسین کو فوری طور پر سعودی عرب منتقل کرنے اور ان کے علاج کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے یوسف اور یاسین نامی بچوں کے والد محمد عبدالرحمان کو بھی بچوں کے ہمراہ سعودی عرب کی تمام سفری سہولیات فراہم کرنے اور بچوں کو شاہ عبدالعزیز میڈیکل کمپلیکس میں داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔سعودی عرب کے شاہی دیوان کے مشیر اور شاہ سلمان ریلیف اینڈ ہیومنیٹیرین سینٹرکے جنرل سپر وائزر ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے بتایا کہ جسمانی طور پر آپس میں جڑے بچوں کو

ایک دوسرے سے الگ کرنے کے لیے خصوصی طبی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کا فوری طور پر یمنی بچوں کے علاج کے انتظامات کے احکامات ان کے یمنی قوم کے لیے ہمدردی کا واضح ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب برادر یمنی قوم کے مسائل کے حل کے لیے ہرممکن امداد فراہم کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…