امریکہ نے روس کیلئے کام کرنیوالی معروف پاکستانی کمپنی پر پابندی لگادی

17  اپریل‬‮  2021

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)امریکا نے روس کے لئے کام کرنے کے الزام میں پاکستانی کمپنی سیکینڈ آئی سولیوشن جو فارورڈرز کے نام سے بھی جانی جاتی ہے ا ور 6 دیگر افراد پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ ان پر روسی نیٹ ورک کے ساتھ مل کرروسی قیادت کی ہدایت پر امریکی صدارتی انتخاب

میں مداخلت کرنے کا الزام ہے۔روزنامہ جنگ میں واجد علی سید کی شائع خبر کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کا یہ بیان انٹیلی جنس کمیونٹی کے 2020 کے امریکی وفاقی انتخابات کو درپیش خطرات کے جائزے میں سامنے آیا ہے جس میں غیر ملکی کلیدی عناصرکی جانب سے غیرملکی عناصرکے ارادوں کا جائزہ لیا گیاہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالثی کے کردار کی تصدیق کر دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں یو اے ای کے سفیر یوسف العتیبہ کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے تنازع پر کشیدگی کم کروانے اور سیز فائر کروانے میں اہم کردار ادا کیا، توقع ہے ان کوششوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے تعلقات بحال ہو جائیں گے۔ان کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت شاید اچھے دوست تو نا بن سکیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے تعلقات اس نہج پر پہنچ جائیں کہ دونوں آپس میں بات چیت تو کریں۔عرب میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان خفیہ مذاکرات رواں برس جنوری میں متحدہ عرب امارات میں ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…