جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

گوگل میپ کے ذریعے دولہا کسی اور خاتون کی شادی میں پہنچ گیا‎

datetime 15  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )انڈونیشیا سے ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر گوگل میپ پر دیا ہوا راستہ ڈھونڈتے ہوئے دولہا غلط پتے پر کسی اور خاتون کی شادی والے گھر پہنچ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس دن گاؤں میں ایک جگہ شادی تھی، کسی اور جگہ منگنی کی تیاری چل رہی تھی،اس کی وجہ سے دولہا الجھ گیا اور اس گھر میں پہنچا جہاں رسومات چل رہی تھیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق الفا نامی لڑکی جس کی منگنی کی تقریب جاری تھی ، اس کا کہنا ہے کہ جب اس نے مہمانوں کو دولہا کے

ساتھ آتے دیکھا تو شدید حیرت ہوئی کہ وہ ان میں سے کسی کو نہیں جانتی تھی۔الفا کے مطابق ‘ میرے اہل خانہ نے دولہا اور دیگر مہمانوں کا احترام کے ساتھ خیرمقدم کیا۔ جب وہ اسے تحفہ دینے کی تیاری کر رہے تھے ، اس وقت دولہا کے ساتھ آنے والے ایک شخص کو لگا کہ وہ غلطی سے اس مقام پر پہنچے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ گوگل میپ کے ذریعے دیا ہوا پتہ دیکھ کر یہاں آئے ہیں۔ دولہا اور دیگر باراتی نے غلطی پر الفا کے خاندان سے معافی مانگی اور پھر ان کی مدد سے صحیح مقام تک پہنچے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…