کویت سٹی(این این آئی) کویت میں کام کرنے والا ایسے طبی، تکنیکی اور نرسنگ عملے کو جو بیرون ملک پھنسے ہوئے ہوں، واپس کویت آنے کی اجازت دے دی گئی۔کویتی میڈیا کے مطابق وزرا کونسل کی جانب سے
غیر ملکی صحت کے منتظمین اور ان کے اہل خانہ کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔کابینہ نے کویت میں غیر ملکی منتظمین اور بیرون ملک پھنسے ہوئے ان کے اہلخانہ کو کویت میں داخلے کی اجازت دینے کی درخواست کی منظوری دے دی ہے، یہ درخواست وزارت صحت نے کی تھی۔حالیہ منظوری کے مطابق ایسا طبی، تکنیکی اور نرسنگ عملہ اور ان کی فیملی جن کے پاس جائز رہائشی اقامہ یا انٹری ویزا موجود ہے انہیں کویت میں داخلے کی اجازت ہوگی۔وزارت صحت کی حفاظتی تدابیر کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کے ساتھ وزارت کی فوری ضرورت کے سبب ان کی خدمات کے لیے کرونا وائرس کا سامنا کرنے میں طبی عملے کی کوششوں کی حمایت اور مدد کی جا سکتی ہے۔