منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اسرائیل نے ایران کے اندر اہداف کا تعین کر لیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 5  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(آن لائن ) اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی افواج ایران کے جوہری ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے منصوبے کی تجدید کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج خود مختارانہ انداز میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے یہ بات امریکہ کے مؤقر نشریاتی ادارے کو تفصیلی انٹرویو دیتے ہوئے کہی ۔

اسرائیل کے وزیر دفاع نے دوران انٹرویو کہا کہ اسرائیل نے ایران کے اندر کئی اہداف کا تعین کر لیا ہے جن کو نشانہ بنانے کا مقصد جوہری بم کی تیاری کے حوالے سے تہران کی صلاحیت کو نقصان پہنچانا ہے۔ اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا کہ اگر دنیا ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روک لیتی ہے تو یہ بہت ہی اچھا ہوگا لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو پھر ہمیں خود مختارانہ انداز اختیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں ہم اپنا دفاع خود کریں گے۔ دوران انٹرویو اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز نے ایک نقشہ دکھایا جس کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ دراصل ان ٹھکانوں کا نقشہ ہے جہاں میزائل رکھے گئے ہیں۔ اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا کہ جہاں میزائل رکھے گئے ہیں وہ اسرائیل لبنان سرحد پر واقع شہری علاقوں کے درمیان کی جگہ ہے۔بینی گینٹز نے کہا کہ ان خفیہ ٹھکانوں کی نشاندہی ہو گئی ہے اور اسرائیلی افواج پوری طرح سے لڑائی کے لیے تیار بھی ہے۔اسرائیل کے وزیر دفاع نے انٹرویو کے دوران پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شام میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے تحت صرف 2020 سے اب تک اسرائیل شام میں ایران سے تعلق کے الزامات عائد کرتے ہوئے 500 سے زائد ٹھکانوں کو فضائی بمباری کا نشانہ بنا چکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…