منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب پر انسانی حقوق کی پامالی کے الزامات۔۔۔ ولی عہدکاعدالتی نظام میں اصلاحات کا اعلان ، 4نئے قوانین متعارف

datetime 9  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عدلیہ میں اصلاحات اور”قانون سازی کا ماحول” بہتر بنانے کے لیے چار نئے قوانین متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد نے کہا ہے کہ عدلیہ میں اصلاحات

کے لیے نئے قواعد وضوابط اسی سال جاری کیے جائیں گے،ان سے حقوق کے تحفظ اور عدل کے اصولوں اور شفافیت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔انھوں نے کہا کہ پہلے واضح قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے قانونی تصریحات میں بہت فرق پایا جاتا ہے۔انھوں نے اس فرق کو دور کرنے کی غرض ہی سے عدلیہ میں نئی اصلاحات کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ چند سال کے دوران میں قانون سازی کا ماحول بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ان کے تحت نئے قوانین اختیار کیے گئے ہیں اور موجودہ قوانین میں اصلاحات کی گئی ہیں۔سرکاری بیان کے مطابق ولی عہد نے کہا ہے کہ ان قانونی اصلاحات کا مقصد انسانی حقوق کا تحفظ نیزجامع اور پائیدار ترقی کا حصول ہے۔اس سے سعودی عرب کی عالمی سطح پرمسابقت کی صلاحیت کو تقویت ملے گی کیونکہ ادارہ جاتی طریق کار کو معروضی اور واضح بنایا جائے گا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ شخصی حیثیت سے متعلق قانون کو حتمی

شکل دی جارہی ہے۔یہ ان چار مجوزہ قوانین میں سے ایک ہے، جنھیں متعلقہ ادارے تیار کررہے ہیں۔انھوں نے واضح کیا ہے کہ ان مجوزہ قوانین کو قانونی عمل کے عین مطابق مزید غوراورجائزے کے لیے وزارتی کونسل اور متعلقہ اداروں کو بھیجا جائے گا۔پھر انھیں مزید غور اور منظوری کے لیے شوریٰ کونسل میں پیش کیا جائے گا۔منظوری کے تمام عمل سے گزرنے کے بعد ان قوانین کومملکت میں نافذ کردیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…