ایک کمرے میں صرف اتنے افراد رہائش رکھ سکیں گے، ابوظہبی نے بڑی پابندی عائد کردی

24  جنوری‬‮  2021

ابو ظہبی ( آ ن لائن ) ابو ظہبی شہر کی میونسپلٹی نے گھروں میں لوگوں کے ہجوم کو کم کرنے کے لیے مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ مہم کے تحت عوام میں یہ شعور بیدار کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ کسی محدود جگہ پر عوام کے بڑے ہجوم سے کیا نقصانا ت ہو سکتے ہیں۔ جن میں صحت، حفاظتی رسک وغیرہ شامل ہیں۔ ابوظہبی میں چلنے

والے یہ مہم 28 جنوری تک جاری رہے گی۔اِس مہم میں بے ترتیبی سے بنائے جانے والے گھروں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا اور گھروں کے باہری خدوخال کو بہتر بنانے کے لیے حوالے سے بھی آگاہی دی جائے گی اور پہلے سے موجود گھروں کو بہتر بنانے کے لیے تراغیب دی جائیں گی۔ اپنے بیان میں میونسپلٹی انتظامیہ نے کہا کہ ’’ہم اْن مکان اور پراپرٹی مالکان، انوسٹرز اور پراپرٹی مینجرز سے درخواست کرتے ہیں جو بہت سارے لوگوں کو چھوٹے کمروں اور اپارٹمنٹ میں رہنے کے لیے جگہ دے رہے ہیں کہ وہ اپنی حرکت سے باز آ جائیں، اس سے قبل کہ اْن کے خلاف کوئی ایکشن لیا جائے۔میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ بے ترتیبی سے بنائے جانے والے گھر نہ صرف شہر کی خوبصورتی کو تباہ کر رہے ہیں، بلکہ زیادہ آبادی رکھنے والے علاقوں میں عوامی سہولیات کا دباؤ آ جاتا ہے، جس کی وجہ سے مقامی انتظامیہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نئی مہم کے دوران ابو ظہبی کی میونسپلٹی کی جانب سے رہائشیوں اور کمرشل عمارتوں کے مالکان کو باقاعدہ جرمانے عائد کیے جائیں گے۔یو اے ای کے رہائشی قانون کے مطابق ایک کمرے میں 3 سے زائد افراد رہائش اختیار نہیں کر سکتے، اِس کے علاوہ ایک کمرے میں سب ڈ و یژن بنانا بھی غیر قانونی ہے۔ رہائشی قوانین کے خلاف ورزی کرنے والے کو 10 ہزار درہم سے 1 لاکھ درہم تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…