اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مدینہ منورہ میں کھجور کے درختوں کی مجموعی تعداد 47 لاکھ سے تجاوز،عجوہ کے درخت کتنے ہیں؟تفصیلات آگئیں

datetime 21  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ (این این آئی )مدینہ منورہ میں کھجور کے درختوں کی مجموعی تعداد 47 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ان میں عجوہ کھجور کے درختوں کی تعداد تقریبا 9 لاکھ ہے۔ یہ تناسب مدینہ میں کھجور کے درختوں کی مجموعی تعداد کا 19 فی صد کے قریب ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے

کے مطابق یہ بات مدینہ منورہ کے ایوانِ تجارت و صنعت کے سکریٹری جنرل انجینئرعبداللہ ابو النصر نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔ ابو النصر کے مطابق مملکت میں کھجور کے پھل دار درختوں کی تعداد کے لحاظ سے مدینہ منورہ کا تیسرا نمبر ہے۔ یہاں ان درختوں کی تعداد 47.5 لاکھ کے قریب ہے۔ یہ سعودی عرب میں کھجور کے درختوں کی مجموعی تعداد کا 15.2% اورمملکت میں کھجور کی مجموعی پیداوار کا 14% ہے۔مدینہ منورہ میں کھجوروں کی نمائش کا افتتاح دوروز قبل ہوا۔ تین روزہ نمائش 21 جنوری تک جاری رہی۔ نمائش کو مدینہ منورہ صوبے کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان اور مدینہ منورہ ایوانِ تجارت و صنعت کی سرپرستی حاصل ہے۔ علاوہ ازیں نمائش کے انعقاد میں اسلامی ترقیاتی بینک گروپ ، انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن اور انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کا تعاون شامل تھا۔واضح رہے کہ 2016 میں مدینہ منورہ میں کھجور کی پیداوار کے سیکٹر کو مزید ترقی دینے کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے دو اہم منصوبے شروع کیے گئے تھے جو ابھی جاری ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…