بھارت کے سینئیر بیوروکریٹس نے بی جے پی کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کردیا

31  دسمبر‬‮  2020

نئی دہلی (آن لائن) فاشسٹ بی جے پی حکومت کی مسلم دشمن قانون سازی پرسینیئر بھارتی بیوروکریٹس  نے اترپردیش حکومت کو  خط لکھ کر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   بھارتی ریاست اْتر پردیش میں تبدیلی مذہب کے حوالے سے قانون سازی پر 104 سینیئر سابق بیورکریٹس نے بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کو خط لکھا ہے۔خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ

تبدیلی مذہب سے متعلق قانون سازی کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے جاری کردہ آرڈیننس کو فوری واپس لیا جائے۔ سابق بیورکریٹس نے خط میں لکھا کہ اس قانون سازی کے باعث اْتر پردیش نفرت انگیزی اور معاشرتی امتیازی سلوک کا مرکز بن چکا ہے۔اْتر پردیش میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک اور قانون کے ذریعے انہیں نشانہ بنانے کے متعدد واقعات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت بی جے پی کی حکومت کی وجہ سے مسلمانوں ، سکھوں سمیت ہر اقلیت پریشان ہے ، مسلمانوں کے خلاف دہلی میں قتل عام کے بعد  اب سکھوں  کے خلاف تین کسان بلوں نے سکھ کسانوں کو پریشان کیا ہوا ہے۔اس وقت دہلی سنگھو بارڈر پر لاکھوں کی تعداد میں کسان اپنے حق کے لیے دھرنا دیے بیٹھے ہیں جبکہ بھارتی ریاستوں ہریانہ ، پنجاب ، اترپردیش سمیت کئی دیگر ریاستوں میں ایم ایس پی  کے خلاف کسانوں کی تحریک چل رہی ہے۔  نریندر مودی سرکار نے کسانوں  کے حوالے تین کسا ن دشمن بل بلکل  شہریت ایکٹ کی طرح پاس کیے ہیں جس میں کسان تنظیموں میں سے کسی سے بھی رائے نہیں لی گئی ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…