ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

پورا کویت سیل سرحدیں بند اور بین الاقوامی پروازیں معطل

datetime 22  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی (این این آئی)کویت نے یکم جنوری تک تمام تجارتی پروازیں اور اپنی زمینی اور سمندری سرحدیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق کویتی حکومت نے کرونا وائرس کی نئی لہر کے بعد دوسرے ممالک کی

دیکھا دیکھی ان نئے اقدامات کا اعلان کیا تاکہ اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قبل ازیں برطانیہ کے لیے تمام پروازوں کی آمد ورفت معطل کردی ہے اور اس کو کرونا وائرس کے انتہائی خطرے سے دوچار ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔برطانیہ میں کرونا وائرس کی نئی لہر پھیلنے کے بعد دنیا کے متعدد ممالک نے اس کے ساتھ سفری روابط منقطع کر لیے ہیں۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ہفتے کے روز لندن اور دوسرے علاقوں میں کووِڈ19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نئی سخت پابندیاں نافذ کردی تھیں اور کہا تھا کہ کرسمس سے قبل کرونا وائرس سے بچائو کے لیے ان کے پاس اس کے سوا کوئی چار کار نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وائرس کی نئی لہرزیادہ خطرناک ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…