ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

امریکا نے پاکستان سمیت 9 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی فہرست میں شامل کردیا 

datetime 9  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیکل پومپیو نے اعلان کیا کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی ایکٹ کے تحت امریکا نے پاکستان، چین، ایران، سعودی عرب، تاجکستان، ترکمانستان، نائیجیریا، شمالی کوریا، میانمار اور اریٹریا کو ‘خاص تشویش والے ممالک’ (سی پی سی) میں شامل کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بیان میں مذکورہ بالا ممالک پر مذہبی آزادی کی بے حد، منظم اور جاری خلاف ورزی

سے منسلک ہونے یا اسے برداشت کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔سیکریٹری اسٹیٹ نے کامروس، کیوبا، نیاکاراگوا اور روس کو ان حکومتوں کی خصوصی نگرانی فہرست میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا جو ‘مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں’ سے منسلک یا انہیں برداشت کررہے ہیں۔ کمیشن کی رپورٹ برائے 2020 میں نشاندہی کی گئی کہ پاکستان بھر میں مذہبی آزادی کی صورتحال مسلسل منفی ہوتی جارہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا “توہین مذہب اور احمدی مخالف قوانین کا منظم نفاذ اور مذہبی اقلیتوں بشمول ہندو مسیحیوں اور سکھوں کی اسلام میں جبری تبدیلی کو روکنے میں حکام کی ناکامی نے مذہبی اور عقائد کی آزادی کو شدید محدود کردیا ہے”۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں تقریباً 80 افراد توہین مذہب کے باعث قید میں ہیں جس میں سے نصف عمر قید یا سزائے موت کا سامنا کررہے ہیں۔امریکی رپورٹ میں کہا گیا کہ مبینہ طور پر آن لائن توہین آمیز مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں 5 برس قید تنہائی کے بعد گزشتہ برس دسمبر میں جنید حفیظ کو سزائے موت سنادی گئی۔ تاہم رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ گزشتہ برس پاکستان میں ‘بریت کے ہائی پروفائل معاملات’ بھی دیکھنے میں آئے۔اس کے علاوہ رپورٹ میں امریکا نے الشباب، القاعدہ، باکو حرام، حیات تحریر الشام، حوثیوں، داعش، داعش سہارا کبریٰ، داعش جنوبی افریقہ، جماعت نصر السلام والمسلمین اور ان کے علاوہ طالبان کو بھی نامزد کیا۔ان تنظیموں کے ساتھ طالبان کی شمولیت نے واشنگٹن میں مبصرین کو حیرت میں ڈال دیا جنہوں نے

پیش گوئی کی اس سے طالبان کے ساتھ امن معاہدے کی تکمیل کے لیے امریکی کوششیں پیچیدہ ہوسکتی ہیں۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے جزیرہ نما عرب میں القاعدہ اور داعش خراسان کی خاص تشویش کی تنظیموں میں پہلے سے موجودگی کی تجدید نہیں کی کیوں کہ ان دہشت گرد تنظیموں کے قبضے میں موجود سارا علاقہ ان کے ہاتھ سے نکل چکا ہے’۔ امریکی سیکریٹری اسٹیٹ نے ‘ گزشہ برس نمایاں اور

ٹھوس پیش رفت’ پر ازبکستان اور سوڈان کو خصوصی نگرانی فہرست سے خارج کرنے کا بھی اعلان کیا۔خیال رہے کہ امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی جو ان نامزدگیوں کو تجویز کرتا ہے اس نے اپریل 2020 میں جاری کردہ رپورٹ میں بھارت کو ‘خاص تشویش والے ممالک’ کی فہرست میں سب سے آخری درجے پر رکھا تھا۔گزشتہ برس کی فہرست میں بھارت کو ‘دوسرے درجے کے ممالک’ میں شامل کیا گیا تھا تاہم اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے گزشتہ روز جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بھارت خاص تشویش والے ممالک میں شامل نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…